یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا۔ عالمی برادری کردار ادا کرے۔ نام نہاد بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ عالمی برادری کردار ادا کرے، کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

 

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا اور 5 اگست 2019 کو یکطرفہ اقدامات سے متنازعہ علاقے کی حیثیت میں ترامیم کی۔ پاکستان، کشمیریوں اور مسلم امہ نے واضح طور پر قانون اور انصاف کے اس تمسخر کو مسترد کر دیا ہے۔ 5 اگست کے بعد کشمیر میں بھارتی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ کشمری میں تین ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا۔


وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، ہزاروں نوجوانوں کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر قید کر دیا گیا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی آج پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے۔ عالمی برادری سے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت سے اس جبر کو ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ نام نہاد "بڑی جمہوریت" ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ مکمل طورپر بے نقاب ہوچکا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آؤٹ کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔ پاکستان بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی منسوخی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عالمی برادری پر زور دیتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کے احترام و آزادی کو یقینی بنانے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے امن و سلامتی کو لاحق خطرات کو روکنے میں کردار ادا کرے، کشمیریوں سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں و بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، پاکستان کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارایت کے حصول تک انکہ ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں