وزیر خارجہ کا 2 روزہ دورے پر کویت روانگی سے قبل حصوصی پیغام

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت روانہ۔ روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہا کہ کویت کے ساتھ پاکستان کے گہرے اور پرانے مراسم رہے ہیں۔ خواہش ہے کہ ان تعلقات کو مذید مضبوط کیا جائے۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر کویت روانہ ہو گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وی آئی پی کی بجائے عام مسافروں کے راستے سے امیگریشن کاؤنٹر پہنچے۔ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں۔ کویت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات جبکہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں کویت کے ساتھ ویزا معاملات سمیت دوطرفہ امور پر گفتگو ہو گی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ امیر کویت کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط پہنچاؤں گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں