مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد آپریشن، نوجوانوں کی شہادتوں میں اضافہ

باہ مولا (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن میں نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ضلع باہ مولا میں بھارتی افواج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا۔ ادھر کلگام میں فوج کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

جنت نظیر وادیِ کشمیر، معصوم کشمیریوں کے خون سے رنگ گئی۔ ضلع بارامولا میں قابض افواج نے علاقے کا محاصرہ کر کےگھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا اور ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا۔

دوسری طرف کلگام میں بھارتی فوج کے تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان عارف سری نگر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ گزشتہ روز بھی قابض فوج نے بارامولا میں 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

واضح رہے کہ تین روز میں مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی درندگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو چکی ہیں۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں