آصف زرداری کو نیب حوالات میں بھی پروٹوکول ملنے لگا، ذرائع

اسلام آباد (پبلک نیوز)  سابق صدر آصف زرداری کو نیب حوالات میں بھی پروٹوکول ملنے لگا۔ سابق صدر کے سیل میں ایئر کنڈیشن لگا دیا گیا۔ دیگر ملزمان کو اے سی اور بیڈ کی سہولت میسر نہیں۔

ذرائع کے مطابق  آصف زرداری کو سونے کے لیے سیل میں بیڈ بھی فراہم کر دیا گیا۔ صبح باقائدگی سے انگریزی اخبار بھی فراہم کی جاتی ہے۔ آصف زرداری کو حوالات میں پینے کے لیے منرل واٹر بھی دیا جاتا ہے۔

پبلک نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو دوسرے ملزمان سے الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔ آصف زرداری کو ہر وقت ڈاکٹر کی سہولت بھی میسر ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں