سپائیڈر مین نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا

پبلک نیوز: اسپائیڈر مین نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ ابتدائی 3 دن میں 4 ارب 94 کروڑ روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

اسپائیڈر مین نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا۔ آتے ہی پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی۔ نئی اینی میٹڈ فلم 'اسپائیڈر مین اِن ٹو دی اسپائیڈر ورس' نے تین دن میں 4 ارب 94 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

 

منشیات اسمگل کرتے بوڑھے کی کہانی ' دی میول' 2 ارب 40 کروڑ روپے کما کر دوسرے نمبر پر آ گئی۔

Related image

کرسمس کی خوشیوں کے دشمن گرنچ کا سحر پانچویں ہفتے بھی برقرار ہے۔ 'دی گرنچ' اس ہفتے ایک ارب 61 کروڑ روپے کمائی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

حارث افضل  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں