امریکی مصنف اور مارول کامکس کے شریک بانی اسٹین لی وفات پا گئے

پبلک نیوز: امریکی مصنف اور مارول کامکس کے شریک بانی اسٹین لی وفات پا گئے۔ اسٹین لی اسپائیڈرمین، آئرن مین اور دی ہلک جیسے شہرہ آفاق کرداروں کے خالق تھے۔

لیگو، ہلک، ایونجرز، بلیک پینتھرز، سپائیڈر مین جیسے مشہور کرداروں کے خالق 'اسٹین لی' 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اسٹین لی کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اسٹین لی اور جیک کربی نے 1961 میں کمپنی ماروول کامکس بنائی تھی۔ انہوں نے فینٹیسٹک فور نامی سیریز سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اسٹین لی کے کامکس 'سپائڈر مین' اور 'دی انکریڈیبل ہلک' انتہائی مقبول ہوئے۔ ان کے کامکس کرداروں پر ہالی ووڈ میں سپر ہیروز فلمیں بنیں جو بے حد مقبول ہوئیں اور دنیا بھر سے اربوں کمانے میں کامیاب رہیں۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں