پاک بھارت تعلقات پر آگے بڑھنے سے متعلق پاکستان کی پوزیشن واضح ہے: ترجمان دفتر خارجہ

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات پر آگے بڑھنے کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔ دوطرفہ مسائل میں جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل بھی شامل ہے۔ تعاون کے ذریعہ متحرک ہو کر کشیدگی کو کم کر کے دوطرفہ امن ممکن ہے۔

 

بھارتی وزیر اعظم اور بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خطوط کا لکھے جانا موجودہ سفارتی پروٹوکول کا حصہ ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات پر آگے بڑھنے کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے۔ پاکستان کو اپنی پوزیشن بار بار دہرانے کی ضرورت نہیں۔ جنوبی ایشیاء میں ترقی کے لیے امن اور خوشحالی ضروری ہے۔ جنوبی ایشاء میں امن، ترقی اور خوشحالی تمام تر مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھنے سے آ سکتی ہے۔

 

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ دوطرفہ مسائل میں جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل بھی شامل ہے۔ تعاون کے ذریعے متحرک ہوکر کشیدگی کو کم کرکے دوطرفہ امن ممکن ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں