"کرتارپور بارڈر باباگرونانگ کے550 ویں جنم دن سے قبل کھلے گا، ویزہ فری انٹری ہوگی"

اسلام آباد(پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ وزیراعظم نے کیا۔ آج کا دن تاریخی ہے اور انشا اللہ کرتار پور ایونٹ مفید ثابت ہو گا۔ بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر راہداری کھل جائے گی۔


ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کےلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کرتارپور راہداری کھلنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا، پاکستان اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے، کرتارپور راہداری سرحد کے دونوں جانب کی سکھ برادری کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ باباگرو نانک کی 550 ویں جنم دن سے پہلے راہداری کو کھول دیا جائے گا۔ ہاں ویزہ فری انٹری ہو گی۔ میڈیا ہمارے ہمراہ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی اقلتیوں کو بہت اہمیت دیتا ہے اور آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے۔ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کا آج تاریخی دن ہے اور وزیراعظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کےلئے اہم قدم ہے۔ میڈیا ہمارے ہمراہ ہے۔ ڈپلومیٹک کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے اور اس معاملے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آج یہ تاریخی دن میں انشا اللہ کرتار پور ایونٹ مفید ثابت ہو گا۔ کرتارپورراہداری کھلنے سے پاکستان کا بہترامیج دنیا کے سامنے آیا ہے۔ انہوں نے لاہور روانگی سے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور ٹوئٹر پر بیان بھی جاری کیا کہ ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے، سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں