بھارت گفتگو کیلئے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) مذاکرات ترجیح، کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی، پاکستان کا واضح مؤقف، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت گفتگو کیلئے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت گفتگو کیلئے جو بھی راستہ اپنائے پاکستان تیار ہے۔ وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات پر جلد بیان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کشمیر میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی۔ پاکستان بھارت کو ہر جگہ مذاکرات کے لئے کہہ چکا ہے، صورت میں مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج شام کو پاکستان آ رہے ہیں، ملاقات میں دوطرفہ علاقائی اورعالمی امور پرتبادلہ خیال ہو گا۔

 

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ ستائیس مئی کوسعودی عرب جا رہے ہیں، وزیراعظم کے دورے سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتا سکتے۔ پاکستان مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ بنگلادیش سے ویزا کے اجراء پر انہوں نے کہا کہ بنگلادیش نے پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء معطل کرنے کی تردید کی ہے۔ پاکستان بنگلادیشی حکام کیساتھ رابطے میں ہے۔ پاکستان تمام ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ بھارتی انتخابات سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات پر سرکاری نتائج کے بعد بیان جاری کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں