سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سپورٹس اورثقافتی میلہ، وفاقی وزیر اطلاعات نے افتتاح کیا

اسلام آباد (فیصل ساہی) ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ پاکستان میں اس کا انداز دھنک کے رنگوں میں بکھرے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے نجی کالج میں ہونے والے سپورٹس اور ثقافتی میلے میں طلبہ نے اپنے جوہر دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سجا رنگا رنگ سپورٹس گالہ، نجی کالج کے زیر اہتمام کھیل اور ثقافتی میلے کا افتتاح وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کیا۔ کلچر فیسٹیول میں طلباء و طالبات کی جانب سے سندھی، بلوچی پنجابی، کے پی کے سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقائی رقص نے ماحول گرما دیا۔

ثقافتی میلے میں موجود طالبات کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کو رنگا رنگ انداز میں پیش کرنے کے لیے مہینہ پہلے تیاریاں شروع کر دی تھی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ اس طرح کی سرگرمیاں ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

کالج کے طلبہ بھی کسی سے کم نہیں، شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ایک نوجوان نے تو منہ سے آگ نکالنے کے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔ طلبا و طالبات نے پرفارمنس کے زریعے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

احمد علی کیف  6 روز پہلے

متعلقہ خبریں