سری لنکا میں جاری سیاسی بحران خاتمہ کی جانب بڑھنے لگا

پبلک نیوز: سری لنکا کے صدر کے لیے باعثِ شرمندگی، عارضی طور پر تعینات وزیرِ اعظم راجا پاکسے نے عہدہ چھوڑ دیا اور برطرف وزیرِ اعظم کو بحال کر دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری سیاسی بحران خاتمے کی جانب بڑھنے لگا۔ متنازعہ وزیراعظم مہندرا راجاپکسے کے مستعفی ہونے کے بعد برطرف وزیرِ اعظم کو ان کا عہدہ پھر سے سونپ دیا گیا۔

اکتوبر میں صدر میتھری پالا سری سینا نےمنتخب وزیراعظم رانیل وکراما سنگھے کو ان کے عہدے سے برطرف کر کے راجا پاکسے کو بطور وزیراعظم تعینات کیا تھا۔

راجا پاکسے کےخلاف پارلیمان میں دو مرتبہ عدم اعتماد کا ووٹ پڑا جس میں وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں