سری لنکن ٹیم نے ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی

 

لاہور (پبلک نیوز) سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ایک ٹیسٹ کھیلنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ لنکن کھلاڑیوں نے صرف ایک میچ کی حامی آزاد گھومنے پھرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بھری۔

 

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے کراچی میں  ایک ٹیسٹ کھیلنے کے حامی بھر لی۔ سری لنکن کرکٹرز دو ٹیسٹ میچز کے لیے زیادہ وقت پاکستان میں گزارنے کے حق میں نہیں ہیں۔ کرکٹرز گھومنے پھرنے کی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے کم وقت پاکستان میں گزارنے کے حق میں ہیں۔

 

خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر میں کھیلنی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ پی سی بی دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہونے کے لئیے پر امید ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق مختصر دورانیہ کی سیریز کی کامیابی کے بعد اب ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کا جواز نہیں بنتا۔

 

واضح رہے کہ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں ہونے کی صورت میں ایک ٹیسٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں