سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار

 

پبلک نیوز: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز خواب بن کر رہ گئی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

 

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز پاکستان میں کروانے کی بڑی کوششیں کیں لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔ سری لنکن بورڈ  کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ سری لنکن میڈیا نے وزیر کھیل کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ہم پاکستان میں ٹیسٹ میچوں کی بجائے تین ون ڈے میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پاکستان سری لنکا سیریز دو مرحلوں میں شیڈول ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ دسمبر میں پاکستان نے 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرنی ہے۔

 

پی سی بی ذرائع کے مطابق ابھی بات چیت جاری ہے اور سری لنکا نے با ضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں