سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی

 

پبلک نیوز: سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاک سری لنکا کرکٹ سیریز 27 نومبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں 3 ون ڈے کراچی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کے لیے کراچی آمد ہو گئی۔ ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے۔ پاک سری لنکا کرکٹ سیریز 27 نومبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں 3 ون ڈے کراچی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

 

سری لنکن ٹیم میں لاہیرو تھریمانے، اوشکا فرننڈو، دنوشکا گناتھیلاکا شامل اور  سدیرا سماراوکراما، اوشاڈا فرننڈو، شیہان جے سوریا، دسون شناکا بھی کراچی آنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔ منوت بنوکا، انجیلو پریرا، ونندو ہسارنگا، لکشن سندکن، نوان پرادیپ، کسون راجھیتا، لاہیرو کمارا بھی شامل ہیں۔ سری لنکن ٹیم سے پہلے آفیشلز بھی کراچی پہنچ چکے۔ سری لنکن ٹیم براستہ دبئی سے کراچی پہنچی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں