سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی

لاہور (کرار ہمایوں) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا امکان روشن ہو گیا۔ سری لنکا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2میچ پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی۔

سری لنکا سے ایک ٹیسٹ لاہور اور ایک ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش کی ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے مذاکرات کا عمل بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے۔ سری لنکا  بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچ پاکستان آ کر کھیلنے کی حامی بھر لی۔ ٹیسٹ میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔

پی ایس ایل سیزن فور کا کامیاب انعقاد عالمی کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم  قدم ہے۔ دو ہزار انیس بیس کی لیگ میں پاکستان ٹیم دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا  جائے گی جبکہ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچ پاکستان آ کر کھیلنے کے لیے مزاکرات جاری ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے نو ملکوں کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ دوسری لیگ سال  بیس اکیس میں کھیلی جائے گی۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان 2021 میں فائنل کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں