سری لنکن کرکٹ ٹیم کا کراچی میں ون ڈے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار

 

لاہور (پبلک نیوز) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے شہر لاہور کو منتخب کر لیا ہے جبکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی میں میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں ون ڈے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کراچی میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے صرف لاہور میں ہی کھیلنے پر آمادہ ہے۔ آئی سی سی بھی میچ آفیشلز کی پاکستان آمد سے قبل سکیورٹی کلیئرنس ٹیم بھیجے گا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 سے 9 اکتوبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔ قومی ٹیم کے 19 کھلاڑیوں کا نام ہفتے کو شارٹ لسٹ جبکہ حتمی 16 رکنی سکواڈ کا اعلان 26 ستمبر کو ہو گا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں