سری لنکن سیکیورٹی وفد کی مثبت رپورٹ، پاکستان کے ٹیسٹ میدان آباد ہونے کا امکان

 

پبلک نیوز: سری لنکن سیکیورٹی وفد کی مثبت رپورٹ نے پاکستان کے ٹیسٹ میدان آباد کرنے کی راہیں کھول دیں۔ 10 سال بعد سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے میچز پاکستان میں ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔ پاکستان کے دورہ پر آئے سیکیورٹی وفد نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال پر مثبت رپورٹ پیش کردی۔

 

واضح رہے کہ سری لنکن بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے گزشتہ دنوں لاہور اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی کا جائزہ لیا تھا۔ مارچ 2009 میں دہشت گردوں نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کر کے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں