سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

 

پبلک نیوز: پاک سری لنکا کرکٹ بورڈز نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔

 

ذرائع کے مطابق کراچی میں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

 

احمد علی کیف  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں