اسٹیج اداکار ببو برال کو دنیا چھوڑے 8 برس بیت گئے

لاہور (پبلک نیوز) پاکستانی اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی کے ذریعے اپنے فن موسیقی سے لاکھوں چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے نامور اداکار ببو برال کو ہم سے بچھڑے 8 برس بیت گئے۔

 

روتے ہوئے چہروں کو اپنے برجستہ جملوں سے ہنسا دینے والے کامیڈین ببو برال کی آج  8 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ پاکستانی اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکار ببو برال گجرانوالہ کے قصبہ گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام ایوب اختر تھا۔

 

18 برس کی عمرمیں فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والے ببوبرال نے اسٹیج ڈرامے شرطیہ مٹھے سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ شرطیہ مٹھے تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ سٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایات کاری بھی کی۔

 

ببو برال کی زندگی کی آخری فلم چناں سچی مچی تھی جبکہ ہندوستان جا کر بھی انہوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ 6 اپریل 2011ء کو فن مزاح کا یہ چمکتا دمکتا ستارہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔

حارث افضل  2 روز پہلے

متعلقہ خبریں