موسم گرما آتے ہی میں ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز سج گئے

لاہور (پبلک نیوز) موسم گرما کی دھوپ اور تپش میں باہر نکلیں تو گرمی کے ساتھ پیاس بھی بےچین کیے دیتی ہے۔ ایسے میں کوئی ٹھنڈا مشروب مل جائے تو جسم و جاں کو توانائی اور تروتازگی سی مل جاتی ہے۔

 

سورج ہو سوا نیزے پر اور دھوپ کی تپش بھی ناقابل برداشت ہو تو اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ ایسے میں ہر نظر متلاشی ہوتی ہے کسی ٹھنڈے مشروب کی۔ جو جسم وجاں کو توانائی اور تروتازگی بخش دے۔

 

موسم گرما آتے ہی میں ٹھنڈے مشروبات کے اسٹالز سج جاتے ہیں جہاں شہری کثیر تعداد میں نظر آتے ہیں۔ گنے کا میٹھا رس اور کھٹا میٹھا سوڈا گلے سے اترتے ہی جسم کو سکون اور راحت بخشتا ہے۔

 

دیسی مشروبات کی فروخت میں اضافہ روزگار کی فراہمی کا بھی ذریعہ بن رہا ہے۔ مشروبات کی تیاری میں استعمال ہونے والے لوازمات کی فروخت، برف اور پانی کی فروخت، کانچ کے گلاس، پلاسٹک کی تھیلیوں کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ موسم گرما میں ٹھنڈے مشروبات گرمی کے ستائے افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں