بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے 300 افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور(شاکر محمود اعوان) نیب نے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے تین سو افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے انوسٹی گیشن کا حکم کرنے کا حکم دے دیا۔

 

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب بیرون ممالک جائیدادیں بنانے والواں کیخلاف انوسٹی گیشن کا حکم دے دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے چاروں ریجنز کو 300 افراد کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پبلک نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق سندھ میں 176 افراد نے بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں ہیں۔ پنجاب میں 88افراد، اسلام آباد میں 29، کے پی کے 6 جبکہ بلوچستان کا 1شخص شامل ہے۔

 

بیرون ممالک میں جائیدادوں سے متعلق نیب لاہور، پنڈی، کراچی، ملتان اور کوئٹہ ریجن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام افراد سے بیان حلفی لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں بیرون ملک بنانے والی جائیدادوں کی مالیت اور ذریعہ آمدن کا پوچھا جائے گا۔

 

تیسرے مرحلے میں تمام افراد سے بیرون ملک رقم منتقلی کی منی ٹریل طلب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے 40، نیب کراچی نے 70، نیب پنڈی نے 20 سے زائد افراد کو نوٹسسز جاری کر رکھے ہیں۔ 300 افراد میں زیادہ تر افراد کی تعداد نے سابق حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہوا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں