اسٹیٹ بینک کے 10 بینکوں کو 80 کروڑ 51 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے

 

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر 10 بینکوں کو 80 کروڑ 51 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے کر دیے۔ جرمانہ اینٹی منی لانڈرنگ، صارفین کی معلومات، فارن ایکسچینج کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے پر  10 بینکوں کو بھاری جرمانے  کر دیے گئے۔ جرمانہ اینٹی منی لانڈرنگ، صارفین کی معلومات، فارن ایکسچینج کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر کیا گیا۔ کمرشل بینکوں کے خلاف جولائی 2019 سے قانون کی خلاف ورزی پر  جانچ کے بعد ایکشن لیا گیا۔

 

اسٹیٹ بینک کی جانب سے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر 80 کروڑ 51 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مرکزی بینک نے عمل دررآمد نہ کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کر دی۔ 32 کروڑ روپے کا سب سے بھاری جرمانہ حبیب بینک پر کیا گیا۔ مسلم کمرشل بینک پر 15 کروڑ 91 روپے اور دبئی اسلامک بینک پر 7 کروڑ 79 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں