اسٹیٹ بینک کی تمام کمرشل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت

 

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق  فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے بینکوں کو اجازت دی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے بینکوں کو اجازت دی گئی ہے۔

 

فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے بعد تمام کمرشل بینک آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کرسکیں گے۔ اس سلسلہ میں فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر بھی نظر ثانی کردی گئی ہے۔

 

معاشی ماہرین کا کہنا ہے اسٹیٹ بینک کے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں