اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 1.5 فیصد اضافہ، شرح سود 12.25 فیصد مقرر

کراچی (پبلک نیوز) آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کر دیا جس کے بعد شرح سود 10.75 سے بڑھ کر 12.25 فیصد ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق مرکزی بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 10.75 سے بڑھ کر 12.25 فیصد ہوگئی۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی سخت کیے جانے کے باوجود نجی شعبے کا قرض 9 اعشاریہ 4 فیصد بڑھا ہے۔ مانیٹری پالیسی کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح گزشتہ سال 3.8 فیصد کے مقابلے میں 7 فیصد ہو گئی ہے۔

 

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مابق گزشتہ 3 ماہ میں خوراک، ایندھن اور دیگر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں کافی اضافہ ہوا، اگلے سال مہنگائی کی شرح مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں