پاکستانی معیشت پر مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری

کراچی (کاشف منیر) پاکستانی معیشت پر مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی سہ ماہی میں معاشی ماحول چیلنجنگ رہا۔ نئی حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ترقیاتی اخراجات کم کئے۔ خام تیل کی عالمی قیمتیں سب سے بڑی مشکل رہی، خام تیل کی قیمتوں نے مہنگائی کو بڑھایا۔

 

پاکستانی معیشت پر مالی سال 2019 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق خام تیل کی عالمی قیمتیں سب سے بڑی مشکل رہی۔ خام تیل کی قیمتوں نے مہنگائی کو بڑھایا اور بیرونی شعبوں میں بہتری کو زائل کیا۔ جبکہ سیاسی تبدیلی کی وجہ سے بیرونی ادائیگیوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہا۔ مالیاتی صورتحال اخراجات میں لچک نہ ہونے کے سبب دباو میں رہی۔

 

رپورٹ کے مطابق نئی حکومت نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ترقیاتی اخراجات کم کئے۔ ٹیکس چھوٹ کو جزوی کم کیا، بیرونی فنانسنگ کے نئے ذرائع تلاش کئے۔ معیشت کو استحکام دینے پر کام قلیل مدت میں جاری رہے گا۔ معیشت کو درپیش ساختی مسائل کے حل کے لئے ریفارم پروگرام میں تیزی لانا ضروری ہوگیا ہے۔ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو سات سالوں میں پہلی مرتبہ کم ہوئی ہے۔ روپے کی قدر، شرح سود میں اضافہ، ریگولیٹری ڈیوٹیز کی وجہ سے صنعتی نمو کم ہوئی۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں