بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات، اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ جاری کردیا

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

 

اسٹیٹ بینک میں سکھ برادری کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے550ویں جنم دن کے موقع پر 550 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

 

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بابا گورونانک نے دنیا کو امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔ ملکی معیشت کیلئے امن انتہائی ضروری ہے۔

 

پاکستان سکھ کونسل کے چئیرمین سردار رمیش نے کہا کہ کرتارپور کے تحفے پر پاکستان کا قرض نہیں اتار سکتے۔

 

سکھ برادری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم سکھ گوردوارہ کرتارپور کی زیارت کو ترستے ہیں۔ بابا گورو نانک نے زندگی کے آخری اٹھارہ برس کرتار پور میں گزارے جو ان کی آخری آرام گاہ ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں