عید پر نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ کیلئے اسٹیٹ بینک نے تاریخ کا اعلان کر دیا

 

رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو چکا ہے۔ پوری دنیا کے مسلمان روزے رکھ رہے ہیں اور خدا وند کی خوشنودی کا حصول ممکن بنا رہے ہیں۔ ماہ صیام کے بعد اللہ تعالیٰ کی جانب سے عید کا تحفہ دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر سب مسلمانوں کا دل چاہتا ہے کہ وہ اپنی خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹ لیں۔

 

ان خوشیوں کے سب سے بڑے شراکت دار بچے ہوتے ہیں جو عیدی کے لیے اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں۔ سبھی کی کوشش ہوتی ہے کہ عید پر جہاں نئے نئے کپڑے پہنے ہیں وہیں بچوں کو عیدی کے لیے کرنسی نوٹ بھی نئے نئے دیئے جائیں۔

Related image

اپنے رب عظیم کو خوش کرنے والوں کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اب گھر بیٹھے ایک ایس ایم ایس کے ذریعہ نئے کرنسی نوٹ منگائے جا سکیں گے جس کے لیے بینک دولت پاکستان نے تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

Related image

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 20 سے 31 مئی کے دوران نئے کرنسی نوٹ حاصل بکنگ کا آغاز ہو گا۔ اس کے لیے صارفین کو اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس لکھنا ہو گا۔ جس کے لیے سب تیار ہو جائیں۔

State Bank of Pakistan Building

ایس ایم ایس کا طریقہ کار یوں ہے کہ پہلا اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھیں، پھر اسپیس دیں اور اس کے بعد اپنی متعلقہ برانچ کا آئی ڈی نمبر لکھیں۔ یہ ایس ایم ایس 8877 پر بھیج دیں۔

New Currency Notes Eid-ul-Fitr 2019

خیال رہے کہ ای برانچز کے آئی ڈی نمبر اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کی ویب سائٹس پر میسر ہیں جہاں سے بآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اپنے موبائل یا کمپیوٹر سے جس پر انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو، آسانی سے آئی ڈٰی نمبر مل جائیں گے۔

Image result for fresh notes eid

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک موبائل فون نمبر سے صرف ایک شناختی کارڈ نمبر بھیجا جا سکے گا۔ یہ بھی واضح رہے کہ ایک شناختی پر بھی ایک ہی بار نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔ بار بار شناختی نمبر بھیجنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

Image result for pakistani currency notes bundle

نئے کرنسی نوٹ پاکستان بھر مختلف بینکوں کے 142 شہروں کی 17سو شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔ یاد رہے کہ نئے کرنسی نوٹ فی کس کے حساب سے 10 روپے کی تین گڈیاں، 50 اور 100 روپے کی ایک ایک گڈی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

ای برانچز کی فہرست کے لیے یہاں کلک کریں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں