اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات جاری

 

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ روا ں مالی سال کے 11ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 22.41کروڑ ڈالر رہا۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق گیارہ ماہ میں نجی شعبے میں 1.21 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 1.60ارب ڈالر رہا۔ براہ راست سرمایہ کاری گیارہ مہینوں میں 49 فیصد کم ہوئی ہے۔

 

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ سے 39 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا۔ سرکاری شعبے سے 99 کروڑ ڈالر کا انخلاء ہوا ہے۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں