آئی ایم ایف کی پہلی قسط، 99کروڑ 10لاکھ ڈالر موصول

کراچی(کاشف منیر) اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے پہلی قسط مل گئی۔ پاکستان کو پہلی قسط کی مد میں 99کروڑ10لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 4کروڑ31لاکھ ہو گئے۔

 

آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم اسٹیٹ بینک میں حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہیں کہ رقم منتقلی کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس 8ارب 19کروڑ ڈالرہو گئے ہے۔

 

 آئی ایم ایف کی پہلی قست ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف اگلے تین سالوں میں پاکستان کو 6 ارب ڈالر قرض دے گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں