175ملکوں کیلئے آن لائن، 50 کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت میسر ہو گی: شہریارآفریدی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ 175ملکوں کے لیے آن لائن ویزہ کی سہولت ہوگی۔ 50ملکوں کو ویزہ ارائیول کی سہولت میسر ہو گی۔

نئی ویزہ پالیسی کے افتتاح کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم آج جدید دور کے گلوبل ویلج میں رہتے ہیں۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق جدید تقاضے پورے کر رہے ہیں۔ آن لائن ویزہ پالیسی کا اجرا بھی اسی پالیسی کی ایک کڑی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت  175ملکوں کے لیے آن لائن ویزہ کی سہولت ہوگی۔ 50ملکوں کو ویزہ ارائیول کی سہولت میسر ہو گی۔ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ترکی، ملائشیا، برطانیہ اور دیگر 5ملک شامل ہوں گے۔

احمد علی کیف  5 روز پہلے

متعلقہ خبریں