سیاست اپنی جگہ لیکن پاکستان پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے: شہریار آفریدی

پبلک نیوز: وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن مختلف طریقوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیاست اپنی جگہ لیکن پاکستان پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا واقعہ دشمنوں کی طرف سے پیغام تھا۔ ہم نے سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں ہیں۔ پاکستان پہلے ہی مقروض ملک ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن مختلف طریقوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان اپنا کیس پیش کر رہا ہے۔ اس میں نیکٹا کا کردار بہت ضروری ہے۔

شہر یار آفریدی نے واضح کیا کہ 2014 میں جب نیشنل ایکشن پلان تھا تو تمام اپوزیشن کا اتفاق تھا کہ پاکستان کے بچوں کے گلے کاٹے گئے۔ یہ صرف تحریک انصاف یا کسی پارٹی کی بات نہیں ہے۔ سیاست اپنی جگہ لیکن پاکستان پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں