وزیر مملکت زرتاج گل نے مریم نواز پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے مریم  نواز پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ انھوں نے سوالات اٹھائے کہ مریم نواز بتاو ! آپ کے کریڈٹ میں کیا ہے۔ آپ نے جدوجہد کیا کی ہے۔

زرتاج گل نے مریم نواز نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ کے نام سے لفظ شریف ہٹا دیا جائے تو آپ کا پروفائل کیا رہ جاتا ہے۔ آپ کے والد نے منی لانڈرنگ کیوں کی۔ آپ نے قطری خط کے علاوہ منی ٹریل کیا دی۔

انھوں نے سوال اٹھایا کہ ملک میں اڑھائی کروڑ بچوں کو اسکولوں سے باہر کیوں رکھا ؟ چالیس سال سے ملک میں ایک نیا اسپتال کیوں نہیں بنایا، بتایا جائے کہ آپ کے دور میں مائیں غربت و افلاس کے ہاتھوں خود کشیاں کیوں کرتی رہیں۔ پاکستان پر 31 ہزار ارب کا قرض کس نے چڑھایا۔

زرتاج گل نے کہا کہ بتایا جائے سستا تندور منصوبے کا کیا بنا، 13 ارب کی سبسڈی کہاں چلی گئی۔ پنجاب میں صاف پانی منصوبے پر شہباز شریف نے ساڑھے چار ارب خرچ کیے، پانی کہاں ہے؟ وہ جو لاڑکانہ کی سڑکوں پر زرداری صاحب کو دھکیلنا تھا اس کا کیا بنا۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ گفتگو مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری دونوں ابوبچاو مہم پر لگے ہیں۔

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں