اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،مزید 2 گواہوں کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد(پبلک نیوز) اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہوں نے بیان ریکارڈ کروا دیئے۔ کیس پر مزید سماعت 10 اپریل کو ہو گی۔

 

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، اشتہاری ملزم اسحاق ڈار کے تینوں شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔

 

استغاثہ کے تین گواہ عدیل اختر، کرامت علی چوہدری اور زوار منظور بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ گواہ عدیل اختر کا بیان اور اس پر وکیل صفائی حشمت حبیب نے جرح مکمل کر لی، استغاثہ کے دوسرے گواہ ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹنٹ کرامت علی نے بھی بیان ریکارڈ کروا دیا۔ گواہ کرامت علی نے ہجویری فاونڈیشن کا 2003ء سے 2106ء تک کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

 

گواہ کرامت علی نے بیان میں بتایا کہ ہجویری فاونڈیشن کے آمدن کے ذرائع میں عطیات اور رینٹل تھے۔ اس آمدن کو غرباء کی بچے، بچیوں کی شادیوں اور یتیم خانوں کی مینجمنٹ پر خرچ کیا جاتا تھا۔ استغاثہ کے دوسرے گواہ کرامت علی چوہدری کا بیان بھی مکمل ہو گیا، جس بعد سماعت 10 اپریل تک ملتوی کر دی گئی کے، گواہ کرامت علی چوہدری کے بیان پر وکیل صفائی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں