اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت، گواہ محمد آفتاب کا بیان قلمبند، بنکنگ ٹرانزیکشنز سے متعلق ریکارڈ بھی جمع کرا دیا۔ مزید دستاویزات آئندہ سماعت پر پیش کریں گے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ مرکزی ملزم اسحاق ڈار پیش نہ ہوئے جس پر اشتہاری ملزم کا سٹیٹس برقرار ہے۔ اسحاق ڈار کے ریفرنس میں شامل تینوں شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ محمد آفتاب نے اسحاق ڈار کی کمپنیوں کی بنکنگ ٹرانزیکشنز سے متعلق دستاویزات عدالت میں پیش کیں، جنہیں عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔ وہ آئندہ سماعت پر بھی اپنا بیان جاری رکھیں گے اور مزید دستاویزات جمع کرائیں گے۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہ نوید احمد کو بھی آئندہ سماعت پر طلب 6 فروری کو کر لیا جبکہ شریک ملزم سعید احمد کی ریفرنس سے بریت کی درخواست پر مزید دلائل کی استدعا منظور کرتے ہوئے فریقین کو دوبارہ دلائل کی ہدائت کر دی۔ اس سے پہلے عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔
عطاء سبحانی 2 ہفتے پہلے