شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں 18 گواہان کا بیان ریکارڈ

لاہور(ادریس شیخ) منی لانڈرنگ انکوائری میں بڑی پیش رفت، 18 افراد نے شہباز شریف، سلمان، حمزہ شہباز کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیے، سلمان، حمزہ شہباز کو نہیں جانتے، غیر ملکی ترسیلات کا ریکارڈ جعلی ہے، تمام گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیے گئے۔

 

شریف فیملی کی منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ، شہباز کے خلاف 18 گواہ میدان میں آگئے۔ 18 گواہان کی جانب سے 67 بنک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ موصول ہوا تھا، ان تمام افراد نے شہباز شریف، سلمان، حمزہ شہباز کے خلاف نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیے۔

 

بیانات کے مطابق غیر ملکی ترسیلات سے متعلق ریکارڈ جھوٹ کا پلندہ، تمام بنک ٹرانزیکشنز جعلی ہیں، شہباز شریف،سلمان، حمزہ شہباز کو جانتے تک نہیں تو لاکھوں ڈالرز جمع کروانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نیب ذرائع کے مطابق گواہان نے نیب کو آگاہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور اہل خانہ نے غیر قانونی طور پر ان کا نام استعمال کیا۔ نیب کے مطابق تمام افراد مزدور، دیہاڑی باز، دکاندار اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہیں۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں