پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی، 100 انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا

 

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی، 100 انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔ کاروبار کا اختتام 664 پوائنٹس کمی سے 28 ہزار 764 پر ہوا۔ انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 29 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آ گیا۔ کاروبار کا اختتام 664 پوائنٹس کمی سے 28 ہزار 764 پر ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 2.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دن بھر 3 ارب 41 کروڑ روپے مالیت کے 6 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

 

عید کی چھٹیوں کے بعد ڈالر کی خریداری کا رحجان بھی بڑھ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے 95 پیسے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.50 سے کم ہوکر 159.40 روپے کا ہوگیا۔

 

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی بلند پرواز جاری ہے۔ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو کر 88 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 86 روپے سے 75 ہزار 789 روپے پر بند ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1514 ڈالر پر مستحکم رہا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں