سٹاک مارکیٹ میں مندی، ڈالر مہنگا، سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی

کراچی (پبلک نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اج بھی شدید مندی رہی، 100 انڈیکس منفی زون سے نہ نکل پایا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا جس کے باعث ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا۔

آج کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 38 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا مارکیٹ 857 پوائنٹس تک گر گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مارکیٹ میں معمولی ریکوری ہوئی اور مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 299 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار300 پوائنٹس پر ہوا۔ مارکیٹ میں کیمیکل اور سیمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری دیکھی گئی۔

ڈالرکی بے قدری کی وجہ سے مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج انٹر بینک میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا۔

ڈالر مہنگا ہونے کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ پر 200 روپے اور دس گرام پر 171 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت 64550 روپے اور دس گرام کی قیمت 55341 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

 

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں