امریکا کی مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان کا خطرہ

(پبلک نیوز) امریکی جنوب مشرقی ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان فلورینس کا خطرہ۔ طوفان کل شمالی و جنوبی کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ فلپائن اور جنوبی چین میں بھی  سمندری طوفان مانگُٹ زور پکڑنے لگا۔

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں اور جنوب مشرقی ایشیا میں سمندری طوفان کا خطرہ منڈ لانے لگا۔ شمالی و جنوبی  کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ اور واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ شمالی کیرولائنا میں 10لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ساحلی علاقوں میں تیز بارشیں اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جبکہ کئی خاندان ضروریاتِ زندگی کی اشیاء ساتھ لے کر محفوظ مقام پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ امریکی صدر نے طوفان کے متاثرین کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان مانگُٹ نے کے باعث فلپائن میں 157میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہانگ کانگ طوفان کے راستے میں ہے۔ فلپائن اور جنوبی چین میں طوفان سے 4کروڑ 30لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں