سارنگی نواز ذوہیب حسن نے معذوری کو شکست کیسے دی؟

لاہور (پبلک نیوز) بلند حوصلے  اور ارادے مشکل سے مشکل منزل کو بھی آسان بنا دیتے ہیں ایسی ہی کہانی ہے لاہور کے ذوہیب حسن کی جنہوں نے اپنی معذوری کو اپنی طاقت بنا کر خود کو نامور سارنگی نواز کے طور پر منوایا۔

اندرون لاہور کے رہائشی ذوہیب حسن جنہوں نے ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کرتے ہوئے معاشرے میں معذور کہلانے والی منفی باتوں کو یکسر نذر انداز کرتے ہوئے کامیابی کا راستہ اپنایا بلکہ اپنا مقام پیدا کیا۔

ذوہیب حسن نہ صرف سارنگی بجاتے ہیں بلکہ الحمرا آرٹس کونسل لاہور اور آن لائن میوزک کلاسز میں سارنگی سکھاتے بھی ہیں۔ بلند حوصلہ ذوہیب حسن کا کہنا ہے کہ اپنی محرومیوں کو اپنی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا بلکہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے اپنے فن کو منوایا ہے۔

معذوری کو شکست دے کر خود کو نامور سارنگی نواز کے طور پر منوانے والے ذوہیب حسن کا کہنا ہے کہ  دنیا کا بہترین سارنگی ساز بننا ہی ان کی زندگی کا مقصد ہے۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں