وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کے لئے حکمت عملی کام کر گئی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملکی سیاحت کے فروغ اور سرکاری عمارتوں کے بہترین استعمال کا منصوبہ، ملک بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رخ کر لیا۔ ریسٹ ہاوسز سے کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔

 

وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کے لئے حکمت عملی کامیاب ہو گئی، سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رخ کر لیا۔ وزارت پوسٹل کی جانب سے عوام کے لئے کھولے گئے ریسٹ ہاوسز کی زبردست پذیرائی۔ ملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاوسز میں عید کے دنوں میں بکنگ 100 فیصد مکمل ہوئی۔

متعلقہ خبر:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سیاحت کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

سرکاری ذرائع کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سیاحوں کو کم نرخوں پر خوبصورت رہائش کی سہولت مل گئی، شہری محض 1200 سے 3000 روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ قیام کر رہے ہیں۔ ہوٹلز کے مہنگے کرایوں سے نجات ملنے پر شہری خوشی سے نہال ہو گئے۔ شہری زبردست سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر مراد سعید کے شکر گزار ہیں۔

 

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحت کا شوق اب شہریوں کی جیب پر بھاری نہیں پڑ رہا۔ ریسٹ ہاوسز پر سرکاری خرچ ختم آمدن ملنا شروع ہو گئی۔ عید کے 3 دنوں میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا منافع مل گیا۔ باقی پورے مہینے کی 90 فیصد ایڈوانس بکنگ بھی مکمل ہو گئی۔ ریسٹ ہاوسز سے کرائے کی مد میں حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں