امریکا، ایران کشیدگی میں اضافہ، امریکی جنگی بحری بیڑا مشرق وسطی میں تعینات

پبلک نیوز: امریکا نے مشرق وسطی کے پانیوں میں طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن اور بمبار ٹاسک فورس کو تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نے کہا کہ امریکا ایران سے جنگ نہیں چاہتا مگر امریکا یا اس کے اتحادیوں کے خلاف کوئی حملہ ہوا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ ایران کے تندوتیز بیانات کے بعد امریکا کا مشرق وسطی کے مرکزی کمان کے علاقے میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور ایک بمبار ٹاسک فورس کو تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

 

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا کہ اس اقدام کا فیصلہ ایران کے کئی تشویش ناک اور بڑھتے ہوئی دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔ جان بولٹن نے کہا کہ امریکا یا اس کےاتحادیوں کے مفادات پر کسی بھی حملے کا بے رحمانہ جواب دیا جائے گا۔ امریکا ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا مگر کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں