پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، لیگی رہنماء کی رکنیت معطل

لاہور(طاہرعمران) پنجاب اسمبلی کا اجلاس، عظمی بخاری کو ڈانٹنے پر اپوزیشن سیخ پا ہو گئی، دوران احتجاج اشرف رسول نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس پر ان کی رکنیت معطل کر دی گئی۔ لیگی رہنماء عظمیٰ بخاری کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی۔

 

پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے لیگی رکن عظمی بخاری کو ڈانٹنے پر اپوزیشن سیخ پا ہو گئی، دوران احتجاج پیر اشرف رسول نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، ڈپٹی اسپیکر بھی اپوزیشن پر گرم غصے میں آگئے اور لیگی رکن پیر اشرف رسول کی ممبر شپ معطل کر دی۔

 

اپوزیشن ایوان میں ہنگامہ آرائی کے بعد واک آؤٹ کر گئی۔ ڈپٹی اسپیکر اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے میڈیا ٹاک میں حکومت پر خوب گرجے برسے۔ اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت نے نئے بلدیاتی اداروں کے ایکٹ 2019ء کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی، جس پر اپوزیشن نے اعتراضات لگا دئیے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات میں محکمہ زراعت کے متعلق سوالات و جوابات کئے گۓ۔ اسمبلی کورم کے بار بار ٹوٹنے پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں