پنجاب بھر میں نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تین روز سے جاری

لاہور(سدرہ غیاث) سرکاری ہسپتال ایک بار پھر احتجاج کی زد میں، دوسرے شہروں سے آئے مریضوں کو تیسرے روز بھی او پی ڈی بند ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا رہا،علاج معالجے کیلئے مریض دہائیاں دیتے رہے گئے۔

 

سرکاری ہسپتالوں میں نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اور نرسز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری، ایم ٹی آئی ایکٹ منظور نہیں۔ کے پی کے، آزاد کشمیر، ناروال اور دیگر شہروں سے آئے مریض خوار ہو کر رہے گئے، لمبی قطاروں میں لگنے بعد جب باری آئی تو کمرے میں ڈاکٹر موجود ہی نہیں تھے۔

 

میو، جناح، جنرل، شیخ زید اور دیگر آنے والے ہزاروں مریض کو اوپی ڈی بند ہونے کی وجہ مشکلات کا سامنا، مریض کہتے ہیں، سخت گرمی میں خوار ہو رہے ہیں، لیکن ڈاکٹرز کو مریضوں کی کرائی پرواہ نہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے، ہڑتال اسی طرح سے جاری رکھیں گئے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں