وزیراعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات، اہم معاہدوں پر دستخط کے قوی امکانات

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ، وزیراعظم کا دورہ ملکی معیشت کے لئے انتہائی سازگار ثابت ہو گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان ہترین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

 

ملک و قوم کے لئے خوشخبری۔ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے پہلے دورہِ متحدہ عرب امارات پر جا رہے ہیں۔ یہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ دورہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے نہایت سود مند ثابت ہو گا۔ انتہائی با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں سعودی عرب سے بھی بڑا مالیاتی پیکج ملنے جا رہا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ وہاں وزیرِاعظم کے بنفسِ نفیس تشریف لے جانے کی وجہ اماراتی حکومت کی جانب سے ان کا نہایت عزت و تکریم ہے۔ مالیاتی پیکج کا اعلان وزیرِاعظم پاکستان کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر اہم معاہدوں پر دستخط کے بھی قوی امکانات ہیں۔

 

دبئی میں 15ارب ڈالرز مالیت کی پاکستانیوں کی جائیدادوں بارے پتہ لگایا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں اماراتی حکومت پاکستانی حکومت سے پہلے ہی تعاون کر رہی ہے۔ وزیرِاعظم کے دورےمیں اس معاملے پر مزید پیش رفت کے امکانات ہیں۔ وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی سے یو اے ای میں ہیں۔ یوں وزیرِاعظم کی آمد سے پیشتر ہی مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں