لائبریری فروغِ علم میں ریڑھ کی ہڈی،ای لائبریری کے قیام سے طلباء کافی مطمئن

اسلام آباد(ہرمیت سنگھ) پاکستان میں کتاب بینی کے ختم ہوتے رجحان کو راولپنڈی کے بڑے اور وسیع پارک میں بننے والی ای لائبریری نے سنبھالا دیا ہے۔ ای لائبریری کے قیام سے نوجوان خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

لائبریری علم کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی ماند ہوتی ہے، تاہم افسوس کے آج کل کے نوجوان لائبریری سے دور بھاگتے ہیں۔ کبھی کبھار تو یہ خیال بھی آتا ہے کہ سائنسی ترقی نے روایتی علم فنون کے طریقوں کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ حکومت کیجانب سے پنجاب کے مختلف علاقوں کی طرح راولپنڈی میں ای لائیبری کے قیام سے طلباء کافی مطمئن ہیں۔

 

لائبریری کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طلباء اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ای لائیبری کے دروازے کھولے ہیں۔ سائنسی دور میں ٹیکنالوجی اور گیجٹز سے دوری اختیار کرنا بے وقوفی کے زمرے میں آتا ہے۔ ای لائبریریز دور جدید کی اہم ضرورت ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں