'ہمارا سکول مت توڑو' کراچی میں ننھے طالبعلموں کا معصومانہ احتجاج

کراچی (تنویر منیر) شہر قائد کے علاقہ ںاظم آباد میں واقع سکول کے ننھے بچے اسکول توڑے جانے کیخلاف سراپا احتجاج۔ گورنمنٹ جی ایم اقبال نگر اسکول کے طالبعلموں نے احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شامل بچوں نے ہمارا اسکول مت توڑو کی پلے کارڈ بھی ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ جی ایم اقبال نگر اسکول کو توڑے جانے پر اسکول کے طالبعلموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ننھے مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 'ہمارا اسکول مت توڑو' تحریر تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ کی جانب سے نوٹس لگایا گیا ہے اسکول کا کچھ تجاوزات میں آتا ہے۔ اسکول کی دیوار پر نشان لگائے گئے ہیں۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں