راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج میں طالبہ کی ہلاکت پر ساتھی طالبات کا احتجاج

راولپنڈی(پبلک نیوز) راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج میں رات گئے لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ، ساتھی طالبات نے روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا، ساتھی طالبات نے کہا کہ زہریلی چیز کے کاٹنے کے باعث عروج کی طبعیت بگڑی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

 

راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج میں رات گئے طالبہ کی ہلاکت کا معاملہ، کالج انتظامیہ کی بے حسی کھل کر سامنے آنے لگی۔ کالج کی ساتھی طالبات نے عروج کے جاں بحق ہونے پر کالج انتظامیہ کے خلاف شدید احتجا ج کیا۔ طالبات نے الزام عائد کیا کہ عروج کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے جاں بحق ہوئی، رات کو ہاسٹل وارڈن کو اس کی طبیعت خرابی کی اطلاع دی گئی، مگر اسے ہسپتال نہیں لے جایا گیا۔

 

طالبہ کی ہلاکت پر کالج انتظامیہ نے واقعہ کو خودکشی کارنگ دینے کی بھی کوشش کی ہے۔ راولپنڈی کے سکستھ روڈ پر احتجاج کرتے طالبات کا کہنا تھا کہ ہاسٹل وارڈن کی بے حسی سے عروج کی ہلاکت ہوئی، جب موت واقع ہوئی تو اس کے 2گھنٹے بعدایمبولینس کو بلایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبہ کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔

ویڈیو:

عطاء سبحانی  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں