عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی

عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور بڑی سفارتی پسپائی کا سامنا کرنا پڑ گیا، جموں و کشمیر کی صورتحال پر سکیورٹی کونسل کا ایک سال میں تیسرا اجلاس ہوا، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا، بھارت نے اجلاس کا انعقاد روکنے کی کوشش کی تاہم پاکستان نے بھارت کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔۔ دوسری جانب چین بھی کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقعف کا حامی ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کی حیثیت میں تبدیلی کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں