امریکی صدر ٹرمپ کے انتظامیہ کی ایک اور وکٹ گر گئی

 

پبلک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتظامیہ کی ایک اور وکٹ گر گئی۔ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سوگورڈن نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے ایک کے بعد ایک کر کے کھلاڑی مستعفی ہو رہے ہیں۔ نیشنل انٹیلیجنس کے ڈاریکٹر ڈین کوٹز کے مستعفی ہونے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹرسوگورڈن نے بھی استعفی دے دیا۔

 

واضح رہے کہ ڈین کوٹز کے بعد سوگورڈن کو ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا تھا۔ دونوں اہلکار 15 اگست کوعہدے سےعلیحدہ ہوجائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے پے درپے استعفوں کے بعد قومی انسداد دہشت گردی سینٹرکے چیف جوزیف میگوائر کو قائم مقام ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں