سہانا خان کی شوبز میں دبنگ انٹری

ممبئی (پبلک نیوز) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز میں دبنگ انٹری دے دی۔ مشہور فیشن میگزین ووگ انڈیا کے سر ورق پر سہانا کی تصویر نے دھوم مچادی۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بچے بھی اپنے باپ کے نقش قدم پرچل پڑے۔ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز مین باقاعدہ انٹری کردی۔ انہوں نے شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔ مشہور فیشن میگزین ووگ انڈیا نے اگست کے شمارے پر سہانا کی تصویر اپنے فرنٹ پیج پر لگائی جس میں سہانا خان کی خوبصورتی اور کام نے سب کو حیران کر دیا۔

 

ووگ انڈیا کے لیے فوٹو شوٹ پر شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان بھی کافی خوش دکھائی دیئے۔ گوری خان نے ووگ انڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ رخ کان نے بھی اپنے ٹویٹ میں سہانا سے محبت کا اظہا ر کیا۔ شاہ رخ خان نےسہانا کی تعلیم پوری ہونے تک ان کو شوبز سے دور رکھا تھا تاہم سہانا بہت جلد اپنی گریجویشن مکمل کرنے والی ہیں اب دیکھنا یہ کہ وہ بالی وڈ میں کب اپنا جلوہ دکھائیں گی۔

 

 

حارث افضل  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں